31 جولائی 2013 - 19:30
افریقی وفد کی مرسی سے ملاقات

مالی کے سابق صدر عمر کنارے کی قیادت میں افریقی یونین کے ایک اعلی وفد نے قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈکواٹر میں نامہ نگآروں کو معزول صدر محمد مرسی سے ہوئی ملاقات کا ذکر کیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ ملاقات کب اور کہاں ہوئی۔

ابنا: کنارے نے محمد مرسی سے ہوئی ملاقات کو مثبت اور تعمیری بتاتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اس سے زیادہ مجھ سے نہ پوچھئے ممکن ہے کہ دوسری نشتتیں بھی منعقد ہوں ۔واضح رہے کہ محمد مرسی کو جب سے معزول کیا گیا ہے تب سے یہ عالمی سفیروں کے ساتھ یہ دوسری نشست تھی۔ اس سے پہلے منگل کے دن یورپی یونین کی خارجہ پالسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن سے محمد مرسی کی دو کھنٹے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد ایشٹن نے یہ تو کہا کہ مرسی ٹھیک ہیں تا ہم یہ نہيں بتایا کہ انہیں کس مقام پر رکھا گیا ہے۔جب سے مرسی کو معزول کیا گیا ہے تب سے انہیں عوام کے درمیان نہیں دیکھا گیا ہے۔ مانا جار رہا ہے کہ محمد مرسی فوج کی حراست میں کسی نامعلوم مقام پر ہیں۔

.......

/169